مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور حج وعمرہ کی مستقل کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے مطابق منی میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کو صحت، سلامتی اور خدمات سے متعلق کسی بھی واقعہ سے پاک قرار دیا۔
انہوں نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور تمام حج کارکنوں کی جانب سے مملکت کی قیادت کو کامیاب حج سیزن کے انعقاد پر مبادرکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا حج پر آئے مسلم رہنمائوں کو ظہرانہ،سپیکر قومی اسمبلی کی بھی شرکت
انہوں نے سکیورٹی، صحت اور خدمات کے شعبوں کے ارکان کے ساتھ اس سیزن کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے رضا کاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے حج ضوابط ، ہدایات کی پابندی اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے حجاج کے بھی تعریف کی جنہوں نے حج سیزن کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔
انہوں نے آئندہ سال کے حج کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ مملکت، اس کی قیادت، حکومت اور عوام کو مقدس مقامات اور ان کے زائرین کی خدمت پر فخر ہے۔
انہوں نے تمام کوششوں میں کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی روایت زندہ،ہسپانوی نوجوانوں کا گھوڑوں پر حج کیلئے 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے