ronaldo

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈونےکلب ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کردیا

عالمی فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے ،پرتگال کے لیے کھیلنے والے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ معاہدہ اس ماہ ختم ہو جائے گا۔

النصر کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ر ہا ہے ،رونالڈو کی شمولیت کے باوجو د النصر کلب کوئی بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور مایوس کن طور پر فیفا کلب ورلڈ کپ یا ایشین چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

فیفا کے صدر نے اشارہ دیا تھا کہ اگر النصر کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ر ہا تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو ایونٹ میں شرکت کر رہی تھی۔

تاہم رونالڈو نے اب کلب ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے،رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کئی کلبوں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں کچھ پیشکشیں اچھی تھیں، لیکن آپ سب کچھ نہیں کر سکتے۔

حال ہی میں رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھادی چیمپئنز اوور انہوں نے یہ پوسٹ مئی میں النصر کاسیزن کا آخری میچ کھیلنے کے بعد کی تھی ۔

Scroll to Top