بمبئی(کشمیر ڈیجیٹل)نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی ہے۔
بھارتی ٹی وی چینلز خصوصاً ریپبلک ٹی وی اور انڈیا ٹوڈےاور این ڈی ٹی وی نے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں ، جھوٹی مہم کے تحت بھارتی عوام کو یہ دیکھااور بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے 6 سے 10 مئی کے درمیان ہونے والے مبینہ فضائی تصادم میں پاکستان کے چھ لڑاکا طیارے، دو نگرانی کے طیارے، ایک C-130 ٹرانسپورٹ طیارہ، درجنوں میزائل اور کئی ڈرونز تباہ کیے ہیں۔ بھارتی چینلز نے اس کارروائی کو “آپریشن سندور” کا نام دیا ہے۔
مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔
قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ رہےیعنی بھارتی طیارے دو دن تک کوئی بھی پرواز کرنے کے قابل نہیں تھے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے اعترافی بیان پر بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ان کے مطابق، جنرل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی دفاعی قیادت نے قوم کو گمراہ کیا ہے۔ ساہنی نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار کو فوری طور پر نیا سی ڈی ایس اور ائر چیف مقرر کرنا چاہیے۔
ارنب گوسوامی کا مشکوک کردار:
ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی، جو ماضی میں پلوامہ حملے سے متعلق لیک آڈیو کی وجہ سے پہلے ہی متنازع ہو چکے ہیں، ایک بار پھر بغیر کسی شواہد کے پاکستان کے خلاف جنگی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ارنب قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو بھی سنسنی خیزی اور سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد بھی 300 دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں عالمی اداروں اور آزاد ذرائع نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔
بھارت کی تاریخ اس قسم کی ناکامیوں سے بھری پڑی ہے جس کی تصدیق خود بھارتی کے دفاعی تجزیہ کار اور صحافی بھی کرتے ہیں۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے نامور بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیئے گئے
انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے مار گرایا تھا جس میں متعدد فوجی افسران ہلاک ہوئے تاہم مودی نے اس وقت بھی 2019 کے عام انتخابات تک اس معاملے کو دبا کر رکھا اور میڈیا سمیت عوام کو اس حادثے کی خبر نہیں ہونے دی تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا کا حالیہ پروپیگنڈا داخلی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے، انتخابی مقاصد حاصل کرنے اور قوم پرستی کے جذبات کو ابھارنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ بیانیہ مودی سرکار کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں میڈیا ایک آلہ کار بن چکا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو بھارت پر اس وقت 6-0 کی واضح برتری حاصل ہے۔ جوابی کارروائی کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے چار رافیل طیارے،ایک مگ 29، اور ایک ایس یو 30 کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کا جدید ایس-300 ڈیفنس سسٹم’ بھی تباہ کر دیا گیا۔
ان کارروائیوں میں دشمن کے درجنوں فوجی ٹھکانے، کئی چوکیاں اور سینکڑوں بھارتی اہلکاروں کا جانی نقصان بھی شامل ہے۔ پاکستان کی بھرپور اور مؤثر عسکری حکمتِ عملی نے دشمن کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔
ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا تھا۔
سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فریدحویلی پہنچ گئے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ کا اعلان