اسلام آباد: ملک کے آبی ذخائر میں 3 روز سے کمی کا رحجان نظر آ رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے آبی ذخیرے میں 98 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 31 مئی کو پانی کا مجموعی ذخیرہ 46 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ تھا جو یکم جون کو 45 لاکھ نواسی ہزار سے گرتا ہوا 44 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ پر آ گیا ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 476 فٹ اور پانی کا ذخیر 55 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 163 فٹ ہے اور پانی کا ذخیر 259 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار ایک سو اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 900 کیوسک رہا۔
دریائے جہلم میں آمد 36 ہزار 700 اور اخراج 2500 کیوسک ہے ، دریاے چناب میں آمد 38 ہزار 600 اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک رہا۔
ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 98 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی کے بعد 44 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ تک آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منگلا ڈیم ، پانی کی سطح ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گئی،بجلی بحران کا خدشہ