آزادپتن تا پتن شیر خان کلیاری شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل،عوام سراپا احتجاج

پلندری ( بیورو رپورٹ) حکومت آذادکشمیر محکمہ شاھرات سدھنوتی کے ذمہ داران ھوش کے ناخن لیں آذادپتن تا پتن شیر خان کلیاری شاہراہ اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ، عوام سراپا احتجاج ہیں۔

کئی سالوں سے اس روڈ کی تعمیر کے اعلانات کئے گئے لیکن تاحال اس شایراہ کا ٹینڈر نہی لگ سکا عوامی وسیاسی حلقے اس روڈ کا ٹینڈر نہ لگنے پرسراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق أزاد پتن پتن شیر خان کلیاری روڑ جو کہ ھاے وے کے نام سے جانی جاتی ھے ۔دفاع کے لیے بنائی گئی ہے۔

یہ سڑک سات اضلاع اور دو دارالحکومتوں اسلام آباد ،مظفر آباد کو آپس میں ملاتی ہے اس پر جو گینگ کے ورکرز لگے تھے وہ عوامی نمائندوں کو خوش کرنےکیلئے کبھی ٹھیکیداروں کی بننے والی سڑکوں پر تعینات کئے جاتے ہیں تو کبھی لنک روڈز پر کام پر لگادیئے جاتےہیں ۔

عوامی سیاسی حلقوں اور عوام علاقہ محکمہ شاہرات کے آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور ضرورت پڑی تو أزاد پتن پل بند کر کے احتجاج کرینگے۔

وزیر شاہرات ، سیکریٹری ورکس چیف انجینئر ، ایس ای شاہرات نوٹس لیں کہ کسی گینگ قلی کو نہ کسی ڈیرے پر کام کرنے دیا جائے نہ کسی ٹھکیدار کے آگے

Scroll to Top