کیرالہ ایونٹ: دبئی میں بھارتی آفریدی سے ملنے کو بے تاب جبکہ سوشل میڈیا پر پارہ ہائی

دبئی میں بھارتی کیرالہ کمیونٹی کے ایک ایونٹ میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کی شرکت نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ بھارتی انتہا پسند عناصر نے اس موقع پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

بھارتی کیرالہ کمیونٹی کی جانب سےدبئی میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیا گیا۔ ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شرکاء آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے، ان کیلئے پرجوش تالیاں بجائیں، نعرے لگائے اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے بعد بھارتی انتہا پسند حلقوں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا:”کیا بھارتیوں کو میزبانی کیلئے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟”

اس ردعمل کے بعد ایونٹ منعقد کرنے والوں کو بھارتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔”

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف، سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اس بیان کے بعد شاہد آفریدی نے کراچی میں ایک ریلی میں بھی شرکت کی تھی جس سے سوشل میڈیا پر بھارتی چراغ پَا ہو گئے تھے۔

Scroll to Top