اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹو نٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو ٹی ٹو نٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے،پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بجے میچ شروع ہوگا۔
اگرچہ یہ میچ ایک رسمی ہے لیکن دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی دکھانے اور سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔
قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر آغا سلمان کر یں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نےسیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بنگلادیش کو 57 رنز سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 4 سال بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹونٹی سیریز جیتی ہے،آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم تیسرا میچ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔