ہٹیاں بالاـ،پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ،سیکڑوں مریضوں کا معائنہ،ادویات تقسیم

ہٹیاں بالا:لائن آف کنٹرول کے علاقے ہٹیاں بالا کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں پاک فوج اور محکمہ صحت کی جانب سے 2روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد، محکمہ صحت آزادکشمیر اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں سیکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔

مقامی لوگوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں یہاں پر جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیںجس پر پاک فوج کے مشکور ہیں۔

ایک مریض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین انداز میں چیک اپ کیا گیا ، ٹیسٹ ہوئے اور ادویات بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیرمیڈیکل کالج مظفرآباد کا ایک اور سنگِ میل،نرسنگ و مڈوائفری کالج کی منظوری

ڈاکٹرز کی ٹیم میںکارڈیالوجسٹ،گائنا گالوجسٹ،ڈینٹسٹ سمیت کئی شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر شامل تھے جنہوں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی دیں۔

ڈاکٹرز نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر ڈیجیٹل کو بتایا کہ پاک فوج کے تعاون سے ہم ایل اوسی کے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے آئے ہیں۔

میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں زیادہ تعداد خواتین کی شامل تھی، میڈیکل کیمپ آج ہفتہ کے روز بھی جاری رہے گا۔

Scroll to Top