استنبول ۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایکس پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ خدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے۔
ترکیہ میں پاکستانی وزیر اعظم اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ،دونوں ممالک کے رہنمائوں میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی تجارت سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر اردگان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ترکی زبان میں اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے معزز وفد کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی محسوس کی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدرسے ملاقات، پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور سیاسی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
صدر اردگان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق دونوں ممالک نے اپنی اٹوٹ دوستی، تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبات شہباز شریف کے ذریعے پاکستانی بھائیوں تک پہنچاتے ہیں۔
Had the honor of meeting my dear brother President Reccep Tayipp Erdogan in Istanbul this evening. Thanked him for his resolute support to Pakistan in the recent Pakistan India standoff which resulted in Pakistan’s overwhelming victory Alhamdolillah!Conveyed the sentiments of… pic.twitter.com/EEYxZdIf7g
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 25, 2025