پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نمایاں کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ایک اہم ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
29 سالہ صاحبزادہ فرحان رواں پی ایس ایل سیزن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 446 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔ اپنی عمدہ فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں ایک اور نصف سنچری اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام، تتاپانی ہجیرہ میں اہم شاہراہ بند کرنے کا اعلان
اسی میچ میں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں سال 2024 کے دوران 18 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کا 2016 میں بنایا گیا ریکارڈ برابر کر دیا۔ کوہلی نے بھی 2016 میں 18 اننگز میں ہی ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔