مظفر آباد،محکمہ برقیات کی ملی بھگت،دریا پر لگی گراری(ڈولی) بدوں میٹرچلنے کاانکشاف

مظفرآباد:محکمہ برقیات کی ملی بھگت سے چھتر کلاس میں دریا پر لگی گراری(ڈولی) بدوں میٹر چلنے کا انکشاف،کشمیرآبشار کی جملہ لائنیں اور ہوٹل بھی بغیر میٹر کے بجلی استعمال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات چھتر کلاس کی ملی بھگت سے گزشتہ ایک سال سے بدوں میٹر دریا پر لگی گراری(ڈولی) چل رہی ہے۔

یہی نہیں ظلم عظیم یہ بھی ہے جنت کشمیر آبشار کی جملہ لائنیں اور ہوٹل بھی اسی بجلی پر چل رہی ہیں،ایک سال سے محکمہ برقیات کے ملازمین اپنا حصہ تو وصول کررہے ہیں جبکہ حکومتی خزانہ خالی ہی رہا۔

ذرائع کے مطابق تین سے پانچ لاکھ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے بجلی چوری کی استعمال میں کررہے ہیں،عام آدمی اگر ایک ماہ کا بل ادا نہ کرے تو وہاں کے اہلکار انکے میٹر اتار کر لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عباس پور میں بڑی بغاوت!محکمہ برقیات کا دفتر عوام کے کنٹرول میں آ گیا

Scroll to Top