اسلام آبا/لندن: زبیر اقبال کیانی کو مسلم لیگ ن آزادکشمیر یورپ کیلئے کوآرڈینیٹر (سیاسی)مقرر کردیا گیا ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی منظوری سے ن لیگ آزادکشمیرصدر نے اوورسیز رہنما زبیر اقبال کیانی کو ن لیگ آزادکشمیر یورپ کا2 سال کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔
زبیر اقبال کیا نی کومسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز،اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔
زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مشاورت اور ہدایات کے ساتھ برطانیہ/یورپ میں رابطہ کاری اور سہولت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے اور چیف کوآرڈینیٹر بین الاقوامی امور کی معاونت کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ زبیر کیابی اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
زبیر اقبال کیانی نے کوآرڈینیٹر بنائے جانے پر قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف ،مریم نواز شریف اسحاق ڈار ودیگر کا اعتماد پر شکریہ اداکیا ہے
انہوں نے کہا کہ بطور کوآرڈینیٹر انشاء اللہ میں اپنا کردار مثبت، خلوص اور پوری لگن کے ساتھ ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
یاد رہے جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں سیاسی پارٹیاں اوورسیز تنظیموں کو ایکٹو کررہے ہیں تاکہ بھرپورانداز میں مہم چلائی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ خواتین ونگ ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مریم کشمیری