آزاد کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم، 63 افراد میں بلا سود قرضہ جات تقسیم

مظفرآباد :آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کے زیر نگرانی اور اخوت پروگرام کے تحت 63 مرد و خواتین میں 57 لاکھ 80 ہزار روپے کے بلا سود قرضہ جات کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کی فراہمی کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر سمال انڈسٹریز و ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی تھیں، جنہوں نے خواتین میں بلا سود قرضہ جات کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آزاد کشمیر کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

وزیر حکومت نے بتایا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر، اخوت پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو با روزگار بنانے کے لیے 20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے غربت میں کمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم،رجسٹریشن تاریخ میں توسیع، اپلائی کیسے کرناہے؟

تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان عارف، ڈائریکٹر ایڈمن وحید احمد، ڈائریکٹر پراجیکٹس عبد الخالق عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر قاضی تنویر احمد، کوآرڈی نیٹر مظہر حسین اور اخوت پروگرام کے ایریا منیجر انوار الحق نے بھی شرکت کی۔

Scroll to Top