وفاقی حکومت نے ایل او سی متاثرین کیلئے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کردیئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مورخہ 15 مئی 2025 کے تحت حالیہ سرحدی کشیدگی کے باعث بھارتی گولہ باری سےشہید اور زخمی ہونے والےافراد کے
ورثاء کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے فیڈرل گرانٹ برائے وزیراعظم پاکستان پیکیج ون ٹائم 532000ملین روپے حکومت آزادکشمیر کو جاری کردیئے ہیں۔
اس امدادی پیکج کے تحت کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں کے ورثاءکوفی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گاجبکہ زخمیوں کے علاوہ متاثرین کو نقصانات کے تناسب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے سیزفائرلائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کی منتقلی کردی ہے ۔ مذکورہ فنڈز کی فراہمی مشروط رکھی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متذکرہ فراہم کردہ رقم ضلع وائز محکمہ مالیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

سانحہ کو رونما ہوئے ایک ہفتے کے اندر کنٹرول لائن اور سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے شہید وزخمی ہونے والے شہریوں اور تبادہ شدہ مکانات کی متاثرین کی مالی مدد کیلئے حکومت آزاد کشمیر کو 53کروڑ20لاکھ روپے خصوصی فنڈ جاری کردیا۔

حکومت پاکستان کے اس عمل پر آزاد کشمیر کے عوام نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں کے ورثاء آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع کیلئے وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بلا تنخواہ سپاہی کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حویلی :بنیان مرصوص اظہارتشکر تقریبات، پاکستان کے وار نے بھارت کی کمرتوڑدی، مقررین کا خطاب

Scroll to Top