وادی نیلم میں برڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ کٹس کی تقسیم

شاردا : وادی نیلم کے حساس سرحدی علاقے دودھنیال میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے برڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ اقدام لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برڈ فاؤنڈیشن نے چیئرمین یونین کونسل اور وارڈ کونسلرز کے ذریعے فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کیں۔ فاؤنڈیشن کی نمائندگی فیلڈ سی آر پی کامران زمان سلہریا نے کی۔

تقریب میں چیئرمین یونین کونسل دودھنیال اختر حسین ڈار، وارڈ کونسلر اعجاز احمد خان، عبدالطیف سلہریا اور دیگر مقامی شخصیات بھی موجود تھیں۔ برڈ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی ہو یا موسمی ہنگامی صورتحال، انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت میں فوری طبی امداد کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد کشمیری طلبہ کی واپسی، اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

فاؤنڈیشن کے مطابق مزید فرسٹ ایڈ کٹس بھی جلد تقسیم کی جائیں گی تاکہ تربیت یافتہ نوجوان کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ردعمل دینے کے لیے تیار رہیں۔

Scroll to Top