مودی کا قوم سے خطاب، پاکستان پر روایتی الزامات،کشمیر پر ہٹ دھرمی برقرار

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا لیکن وہ آف کلر نظر آئے۔نریندر مودی نے اپنی تقریر میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشتگردی کے خاتمے پر ہوں گے اور اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔

مودی نے یہ جھوٹا بیانیہ بھی دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی اور کہاکہ ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ثالثی کے باوجود مودی حکومت اب بھی ہٹ دھر می پر قائم ،سند ھ طاس معاہدہ معطل رہے گا

Scroll to Top