آزادکشمیر،طلباء وطالبات ذہنی دبائو کا شکار،امتحانات شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کردیا

کوٹلی /سدھنوتی:آزادکشمیر کے طلباءوطالبات نے جامعہ کشمیر کے زیرانتظام اے ڈی سی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورانٹر میڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول میں ترمیم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے کنٹرول لائن میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری سے متاثر ہونے والے طلباء وطالبات ذہنی دبائو میں یاد کیا ہوا سبق بھول گئے ہیں۔

کنٹرول لائن پر پاک بھارت کی جانب سے کشیدگی کے دوران فائرنگ وگولہ باری کے دوران کچھ طلبہ نقل مکانی کرے دوسرے شہروں میں منتقل ہوئے ہیں۔

کچھ طلباء وطالبات گولہ باری سے اس قدر متاثر ہوئے ہیں کہ وہ سب کچھ بھول گئے ہیں، طلباء وطالبات نے حکام سےمطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر امتحانات کے شیڈول میں ترمیم کرکے تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔

یاد رہے کہ کشیدگی کے دوران کچھ پیپرز ملتوی کئے گئے تھے باقیوں کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا کہ وہ وقت پر ہی ہونگے یا ترمیم کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند،میرپور بورڈ کے امتحانات ملتوی

Scroll to Top