سدھنوتی( کشمیر ڈیجیٹل)ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر آبی جارحیت ،کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم میں معمول سے اضافی پانی چھوڑ دیا۔
بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے نیلم کے بھائو میں اضا فہ ہوگیا ہے جبکہ دریائے جہلم کے بھائو میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سدھنوتی کے انٹری پوائنٹ،آزاد پتن،گوراہ سمیت دریائے جہلم کےکنارے بسنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل بھی بھارت جہاں سرحدی خلاف ورزیاں کرتا ہے وہاں آبی جارحیت سے بھی باز نہیں آیا آج ہندوستان کی طرف سے پھر دریائے نیلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت کی آبی جارحیت: دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے دریائوں کےاطراف میں رہنے والوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے قریب نہ جائیں ۔
اس سے پہلے چھ مئی کو بھی بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں بغیر اطلاع اچانک پانی چھوڑنے کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی تھی۔ جس سے دریائے چناب 28 ہزار کیوسک پانی سے بھر گیا تھا جس کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔
بھارت اس غیر متوقع اقدام پر ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کے لیے ممکنہ سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ روش خطے میں عدم استحکام کو مزید ہوا دے سکتی ہے۔