مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے عبادت گاہوں پر حملے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے ہر مودی سے گیارہ گنا زیادہ بدلا لینے کا اعلان کر دیا ۔
شہید ہونیوالی مسجد بلال کے دورہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اللہ کے گھروں کو عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کہہ کرشہید نریندر مودی جیسا گجرات کا قصائی اور بین الاقوامی دہشتگرد ہی کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں مساجد کھلی ہیں اور خدا کا ذکر بھی جاری ہے ، کیا 80 سال کا بزرگ بھی دہشتگرد ہو سکتا ہے ؟ بے گناہ انسانیت کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔
ہماری فضائیہ نے ایک مٹھی بھر سندور کی قیمت کے طور پر بھارتی فضائیہ کے اربوں روپے کے جہازوں کو تنکوں کی صورت اڑا ڈالا، انشاء اللہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ گیارہ گنا سود کے ساتھ وصول کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جس طرح میں یہاں بغیر سکیورٹی کے گھوم رہا ہوں ، اس طرح وہ سرینگر میں گھوم کر دکھائے؟
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، چوہدری انوارالحق نے دیارئے نیلم میں بھارتی جارحیت کا بھی جائزہ لیا۔
چوہدری نے اپر اڈا سے متصل شاہ عنایت کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ، شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ایڈونچرکی جرات نہیں کرسکتا ،مودی اوراسکی ایجنسیوں کی ایسی کی تیسی،چوہدری انوارالحق