پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق لاہور کے فضائی روٹس 186 جے، 165 جے اور 139 جے کو بند کیا گیا ہے۔ یہ بندش آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے لیے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کا ننھا شہید: کمسن ارتضیٰ عباس طوری آزاد کشمیر پر بھارتی حملے میں شہید
ادھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، جہاں پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی معاونت سے لینڈنگ کی اجازت دی جا رہی ہے۔