سدھنوتی،حویلی کہوٹہ،نیلم: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 3شہری شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں جس سے بھاری جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاروڈ کہوٹہ شہر میں بھارتی فوج کی جانب سے میزائل فائر کئے گئے جس میں محمد امین بٹ ( عرف اسلم بٹ ) ولد علی محمد بٹ اور چوہدری راج محمد شہید ہوگئے جبکہ زوجہ نذیر احمد بٹ زخمی ہوئی ہیں۔
دوسری طرف تیتری نوٹ مدارپور سیکٹر کے علاقے سہڑ کھڑانج میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید ہوگیا،شہید ہونے والے شہری کی شناخت سائیں مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔
نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری سے کھنڈ ہار کے رہائشی دو افراد محمد ضیاء اورعباس زخمی ہو گئے۔محمد ضیا اور عباس رفیق اپنے گھر میں موجود تھے کہ مارٹر گولہ ان کے گھر کے قریب پڑا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندگان کے مطابق وادی لیپہ، چکوٹھی، نیلم سیکٹر پر بھی شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہیں جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کی فائرنگ سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزدلانہ حملے کا کرارا جواب، پاک فضائیہ نے بھارت کے 3جہاز مار گرائے،بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ