سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا بھارتی حملے پراظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار فوجی کارروائیوں پر بہت تشویس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر بزدلانہ حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔

Scroll to Top