اسلام آباد:سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچے سمیت2افراد شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت نے اپنی فضائی حدود سے پاکستان کی سول آبادی پر حملہ کیا ہے۔ ادھار ابھی ہی چکا دیں گے اور انڈیا کو اس سےبڑھ کر جواب دینگے،۔