رینج افسر چوہدری طارق حسین حکم عدولی پر معطل، انکوائری کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )رینج آفیسر چوہدری طارق حسین غفلت اور حکم عدولی پر معطل، انکوائری کا حکم جاری.محکمہ جنگلات آزاد جموں و کشمیر نے رینج آفیسر چوہدری طارق حسین کو دورانِ ملازمت غفلت، عدم تعاون اور لاپرواہی برتنے کے الزامات کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا۔

مذکورہ افسر پر محکمانہ احکامات کی خلاف ورزی اور فرائض کی انجام دہی میں سنجیدگی نہ برتنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر سول سروینٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

معطلی کے ساتھ ہی چوہدری طارق حسین کو دفتر نظامت جنگلات میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات نے واضح کیا ہے کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ سرکاری نظم و نسق کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
پاک ، بھارت کشیدگی،نیلم ویلی کے سکولوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت کا آغاز

Scroll to Top