اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا ہے جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، اس دورے میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیشرفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت عملی اور انتہا پسندی کی پراکسیز شامل ہیں، وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ موجود قیادت نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے قومی نگرانی میں اضافے، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈینیشن اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور منظم افواج میں سے ایک ہے۔
قومی قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا بھی عزم کیا کہ مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی طاقت کے دیگر تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر حال میں پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
دورے کے دوران قومی قیادت کو موجودہ سیکیورٹی ماحول پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے تناظر میں روایتی دفاعی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال، خطرات کے ابھرتے ہوئے رجحانات، ہائبرڈ وارفیئر کی حکمت عملیوں اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خطرات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
وزیرِاعظم اور شریک قیادت نے قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی، چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔
وزیرِاعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، معلوماتی برتری اور تزویراتی فیصلوں میں کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ قومی مفادات کے تحفظ میں صفِ اول پر ہے۔ انہوں نے کہا، “پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین اور منظم ترین افواج میں سے ایک ہے۔”
قومی قیادت نے ہر قسم کے خطرے—چاہے وہ روایتی ہو یا غیر روایتی—کے مقابلے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ مسلح افواج، ریاستی اداروں اور عوام کے تعاون سے مادرِ وطن کے دفاع، وقار اور سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔..
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دنیا کی باصلاحیت اور نظم و ضبط والی فوج ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔