ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس باغ کی جانب سے نوجوانوں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد فراہم کرنے اور قیمتی جانیں بچانے کی تربیت دی گئی۔
اس تربیتی سیشن میں ریسکیو کے ماہر افسران نے نوجوانوں کو عملی طور پر فرسٹ ایڈ، ریسکیو آپریشنز اور ایمرجنسی رسپانس کی مہارتیں سکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرحد پار کشیدگی، وادی نیلم میں سیاحت اور معمولات زندگی جاری
“اپنے حصے کی شمع جلاؤ” کے جذبے کے تحت ریسکیو 1122 باغ کے آفیسر محمد ایاز بزمی اور سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاران نے مقامی نوجوانوں کو زندگی بچانے والی بنیادی مہارتوں کی عملی تربیت دی۔ اس موقع پر شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، زخمی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، آگ بجھانے کے طریقہ کار، سی پی آر اور دیگر ایمرجنسی رسپانس اقدامات سے متعارف کروایا گیا۔