مظفرآباد :وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت پر زکوۃ منافع فنڈ سے15مریضوں کیلئے بیرون آزاد کشمیر/ پاکستان میں علاج معالجہ کیلئے 56لاکھ59ہزار951روپے کی منظوری دیدی۔
حکومت آزاد کشمیر محکمہ زکوٰۃوعشر کے ذریعہ ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے ۔
آزاد کشمیر کے 10 مستحق و نادار مریضوں جن میں عارضہ قلب کے 5کیسزکیلئے26لاکھ26ہزار اور کینسر کے 5مریضوں کیلئے 30لاکھ 33ہزار591روپے منظور کئے گئے۔
قبل ازیں محکمہ زکوۃ دعشر کے توسط سے آزاد کشمیر بھر کے38مستحق و نادار مریضان کے علاج معالجہ کیلئے 2کروڑ 8لاکھ 58ہزار440روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
چیف ایڈمنسٹریٹرز کو ٰۃوعشرچوہدری محمد رزاق نے کہا کہ اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوۃ کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں قائم ڈیسک ہاسے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج کویقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری زکوۃ و عشرارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ، 17مستحق ،نادارافراد کے علاج کیلئے خطیر رقوم منظور