مظفرآباد: محکمہ شاہرات کی نا اہلی اور متعلقہ ایم ایل اے کی عدم توجہی کے باعث دارالحکومت کے علاقے چہلہ بانڈی میں عام لوگوں کے گھر ایک بار پھر زیر آب آگئے۔
معمولی سی بارش میں سڑک پر کئی فٹ پانی جمع ہو گیا،محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ اس دیرینہ اور حل طلب مسئلہ کا مناسب حل نکالنے کے بجائے ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں کہ مقامی لوگ اس مسئلہ کا حل نہیں ہونے دیتے۔
شاہراہ نیلم کسی گلی محلے کی سڑک نہیں بلکہ مین شاہراہ ہے اور صرف ایک کلو میٹر کے ایریا میں یہ مسئلہ ہے، حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور ایک کلو میٹر سڑک کے پانی کی نکاسی کرے۔
چین نے نوسیری سے پہاڑوں کے اندر سے دریا کا رخ موڑ کر پانی چھتر کلاس سے نکال دیا اور ہمارے انجینئر ایک کلو میٹر سڑک کے پانی کی نکاسی کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہیں
اگر متاثرین احتجاج کریں گے تو ساری انتظامیہ ہمدردیاں جتانے اور روڈ کھلوانے پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآبادانتظامیہ کے تجاوزات مافیا، بجلی چوروں کیخلاف ایکشن سمیت اہم فیصلے