وزراء وسیکرٹریز ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، وزیراعظم انوارالحق

مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت سہ ماہی ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے وزراء اور سیکرٹریز کو ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد کا نور ، میاں عبدالوحید، اظہر صادق، چوہدری محمد رشید، نثار انصر ابدالی ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے محکموں بارے سیکٹر وائز بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ، ورکس ، پاور ، صحت عامہ ، تعلیم ، فیزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سمیت تمام دیگر محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وزراء اور سیکرٹری صاحبان منصوباجات موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سے جہاں عوام کو سفری سہولیات میں آسانی میسر آئے گی وہیں ٹورازم کو فروغ ملے گا، میچور لائبیلٹیز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ، صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ، گڈ گورننس کے لیے اقدمات اٹھاتے رہیں گے ، بچت ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدمات کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ، منصوبوں کی تکمیل میں غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موجودہ وزیراعظم نے خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے سابق وزرائے اعظم کی مراعات میں اضافہ کیا ؟انویسٹی گیشن رپورٹ میں بڑا انکشاف

Scroll to Top