یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیکشن، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن یکجا انتظامیہ کونسل کے لیے سالانہ انتخاباتی مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ڈاکٹر اشرف وانی صدر، شبیر احمد ڈار سینئر نائب صدر، پیر زادہ مدثر شفیع نائب صدر ، نعیم الاسد سیکرٹری جنرل ، چوہدری آصف محمود سیکرٹری اطلاعات ، بلال احمد وانی سیکرٹری مالیات، جاویداحمدمیرچیف آرگنائزر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
یکجا انتظامیہ کونسل کے تمام عہدوں کیلئے نامزد امیدواروں نے اپنے مدمقابل امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن جس کی سربراہی شیخ محمد امین کر رہے تھے، غلام محی الدین ڈار، شیخ اقبال بلوچ اور عبدالعزیز کمیٹی کے ممبران نے عہدیدران کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے ایک سال کی دستوری مدت کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ایسوسی ایشن کے ممبران نے نو منتخب عہداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب باڑی ممبران کی فلاح وبہبود اورتنازعہ کشمیر کو ابلاغی محاذ پر اجاگرکرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف وانی، سیکرٹری جنرل نعیم الاسد اور دیگر عہدرارن نے کہا ہے کہ منتخب ہونے والی نئی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یکجا کے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی کمیونٹی کے تحفظ اورتحریک آزادی کشمیر کواجاگر کرنے میں اپنی استطاعت کے مطابق بھر پور کردار اداکرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھر پور کوشش کرے گی کہ وہ اپنے ممبران کی امیدوں پرپورا اتر ے اور اس ایسوسی ایشن کو مزید کامیابیوں کی طرف گامزن کرے۔

نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ ہم ان تمام ممبران کے تہیہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور آخری وقت میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر ہم پر بھر پور اعتماد کیا اور یوں اس انتظامیہ کو بلامقابلہ کامیاب ٹھہرایا۔
یوم تکریم شہداء کنونشن، قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے،مولانا امتیاز صدیقی و مقررین

Scroll to Top