ریشیاں لیپہ شیر گلی روڈ منصوبے کی ای بڈنگ کا اہم مرحلہ مکمل

لیپہ ویلی(جی ایم بخاری، کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپا میں جاری ترقیاتی عمل کے تحت شَیرگلی منصوبے کی ای بڈنگ کے تحت آج جہلم ویلی ہائی وے ڈویژن آفس میں ٹیکنیکل بڈ اوپن کی گئی۔

یہ منصوبہ 399 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جو وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب چوہدری انوار الحق اور وزیر تعلیم آزاد کشمیر جناب دیوان علی چغتائی کی خصوصی توجہ اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وادی لیپہ کی عوام نے اس بڑے منصوبے کے اجراء پر دونوں قائدین کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ٹیکنیکل بڈنگ کی اس کارروائی میں جہلم ویلی ہائی وے کے مہتمم شاہرات ذیشان ممتاز، چیف ڈرافٹسمین سدھیر اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی راجہ مجیب، نائب مہتمم شاہرات راجہ مسرور احمد اور تجمل اعوان سمیت دیگر عملہ شریک ہوا۔

مظفرآباد سے ناظم شاہرات جناب کاشف گردیزی بطور چیئرمین کمیٹی اور مہتمم شاہرات نیلم جناب سہیل قریشی بطور ممبر کمیٹی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کی تین معروف تعمیراتی فرموں نے ٹیکنیکل بڈز میں حصہ لیا جن میںپروگریسیو ایسوسی ایٹسکیڈ کریٹسروانی کنسٹرکشن شامل ہیں۔

یہ تمام کمپنیاں آئندہ 48 گھنٹوں میں اپنی ہارڈ کاپیز دفتر شاہرات جہلم ویلی میں جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔ آئندہ ہفتے ان کی سکروٹنی کے بعد فنانشل بڈ کیلئے تمام اہل فرموں کو مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ای بڈنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف شفافیت کو فروغ ملا ہے بلکہ کروڑوں روپے کی بچت بھی سرکاری خزانے میں جمع ہوئی ۔

پاکستان کے دیگر حصوں میں ابھی تک یہ جدید نظام مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا۔شَرگلی منصوبہ نہ صرف وادی لیپہ کے عوام کو سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ عوامی حلقے اس ترقیاتی اقدام کو موجودہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔
سماہنی، محکمہ جنگلات کے زیراہتمام تقریب، بیلدار ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

Scroll to Top