اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کی بہت سی پالیسیوں پر سوالیہ نشان لگ چکے، راجہ فرخ ممتاز

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کی بہت سے پالیسیوں پر سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں راجہ فرخ ممتاز نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بھی چاہیے کہ جس طرح اپوزیشن کی جاتی ہے ایسے ہی کریں ، عوام ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن لیڈر یہ پالیسی چھوڑ دیں، آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں عمران خان کے ووٹ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت ہے اور وزیر اعلیٰ کے پی ہوں یا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پی ٹی آئی کے کار کن ان کیخلاف بولتے ہیں اور یہاں بھی کوئی غلط کرے گا تو کارکن آواز ضرور اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی خفیہ ملاقاتیں ہوتی ہیں اور خفیہ ملاقاتوں میں آئینی،قانونی مشاورت کی جاسکتی ہے ،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ20 اپریل کو مظفرآباد میں ہمارے پارٹی کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں کنونشن ہونے جا رہا ہے جس میں ہم آنے والے انتخابات کے متعلق لائے عمل طے کریں گے اورجہاں پر انتظامی امور میں بہتری لانے کی ضرورت ہے وہاں پر توجہ دی جائے گی۔

اجلاس کا ایجنڈ اعمران خان ، خواتین کارکنان کی رہائی کیلئے مشاورت ، الیکشن 2026 ، تنظیمی امور سے متعلق لائحہ عمل طے کرنا بھی ہے ،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کے پاس کوئی جگہ ہے تو وہ انتظام کریں ، وہ میزبانی کریں اور اختلافی باتیں نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ فاروق کا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمران خان کی بدولت ہے ،ضلعی صدر ہر پارٹی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے ، ضلع میں کوئی کنونشن ہو یا تقریب ہو وہ ضلعی صدر کے ہی سپر د کیا جاتا ہے۔

مجھے امید ہے کہ  قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق ٹیم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اگر خواجہ فاروق کے پاس کوئی جگہ ہے تو وہ مہمان بن جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی خفیہ کار نر نہیں مل رہا، سردار قیوم نیازی دلیر ، باوفا اور خوددار انسان ہے، میں نے سنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق نے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کا میئر بلدیہ مظفرآباد کو خط، سرکاری اراضی کی واپسی کا مطالبہ

Scroll to Top