مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)18اپریل 2025آزادکشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی سے نمٹنےکیلئے آزادکشمیر میں قائم آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ میٹنگ کی صدارت وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و چیئر مین آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس سردار ضیاء القمر نے کی جبکہ وزرائے حکومت سردار عامر الطاف اور چوہدری محمد رشید نے بھی آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس کی میٹنگ میں شرکت کی۔
آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس کی میٹنگ میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈی عامر لطیف اعوان،سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، سیکرٹری انوائرنمنٹ عامر محمود مرزا، ڈائریکٹرEPA شفیق عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر EPA ڈاکٹرسردار محمد رفیق خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPAمحترمہ سحرش،عابد حسین پی این ڈی ڈی،چیف ایگزیکٹو آفیسر NDRMFبلا ل انور، NDRMFسے مبشر حسین، ریجنل کو آرڈینیٹر ایکٹ انٹرنیشنل مدثر شیخ،صدر ایکو آصف رضا میر، ایکٹ انٹرنیشنل کے متین سعید اور مسٹر مبشر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے شرکاء میٹنگ کو بدلتے موسم اور پانی کے قدرتی ذرائع میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی
، گزشتہ ادوار میں تسلسل کے ساتھ موسیماتی تبدیلیوں، زیر زمین اور زمین پر رواں پانی کے محفوظ ذرائع سمیت ، بدلتیدرجہ حرارت اور مستقبل کے لیے ممکنہ درپیش خطرات بارے شرکا کو تفصیلی طور پر آگا ہ بھی کیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اریگیشن، لوکل گورنمنٹ، فزیکل پلاننگ ہاؤسنگ، یونیورسٹریز، جنگلات، ہائیر ایجوکیشن ودیگر متعلقہ محکمہ جات کو سات دن کے اندر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایکسپرٹ گروپ قائم کیے جائیں گے جو کہ ایک ماہ کے اندر اپنے اپنے سیکٹر سے متعلقہ رپورٹ بنا کر آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس برائے موسمیاتی تبدیلی کو پیش کرنے کے پابند ہو ں گے۔ آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس برائے موسمیاتی تبدیلی ان سیکٹرز کی رپورٹ کو دیکھ کر تفصیلی روڈ میپ واضح کرے گی اور حکام بالا کو پیش کر ے گی۔
علاوہ ازیں کو آپٹ گروپ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں سیکرٹری صاحبان حکومت، وفاقی حکومت کے موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وچیئر مین آزادجموں وکشمیر ٹاسک فورس سردار ضیاء القمر نے اجلاس کی صدارت کی اور متفقہ لائحہ عمل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ٹاسک فورس کی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کے سد باب کیلئے گرینڈ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں غیر ملکی ماہرین ماحولیات کو بھی مدعو کیاجائیگا، علاوہ ازیں پاکستان بھر سے موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہرین کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
انھوں نے کہاکہ فقط میٹنگز نہیں عملی اقدامات اٹھائیں گے، مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا، بدلتے موسم کے اثرات بارے اعداد و شمار کے لیے ریسرچ بیسڈ سٹڈیز(تحقیقی مقالوں) کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں بارے درست حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل بارے موثر حکمت عملی مرتب کی جاسکے
انھوں نے کہاکہ دریاوں کی صورتحال کو نظر میں رکھنا ہوگا، پانی کے رواں اور زیر زمین سورسز کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گے، بارش کے سپیلز میں تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ اس سمت کام کے لیے میڈیا کو کام میں لانا ہوگا اور آگاہی کے لیے کام کرنا ہوگا، نوجوان نسل کوموسمیاتی تبدیلیوں بارے بھی آگاہی اشد ضروری ہے
بچوں کو بنیادی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کے نصاب میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اس تناظر میں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے خصوصی مضامین شامل کرکے زہن سازی کو یقینی بنانا ہوگا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر حکومت سردار عامر الطاف نے کہاکہ ہمیں درست ترجیحات کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر چیزوں کو بہتر سمت میں لایا جاسکتاہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو آگاہی ناگزیر ہے، بدلتے موسم کے اثرات سے نسلوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہاکہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میڈیا اور ماحول دوست کمیونیٹیز کو کام میں لانا ہوگا، موسم کو درپیش چیلنجیز بارے عوام کی تربیت ناگزیر ہے،
جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے مزید اقدامات سمیت زیر زمین پانی کے ذرائع کو محفوظ بنانا اور ماحول دوست اقدامات کو زندگی کا شعائر بنانا ہوگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے کہا کہ پانی کی قلت بڑا مسئلہ ہے
زیر زمین پانی کے ذرائع خشک سالی کا شکار ہیں، عوام میں شعور کے لیے میڈیا کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر پانی کے مسلہ کا سدباب کیا جاسکتاہے، ماحول دوست اداروں کو متحرک کرنا ہوگا، حکمت عملی کی سمت کا تعین اشد ضروری ہے، سمت کے تعین سے چیزیں بہتری کی جانب گامزن ہوسکتی ہیں،
سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، روایتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی ترجیحات میں موسمیاتی تبدیلیوں بارے آگاہی کو ٹرینڈ کرنا ہوگا، اسی بدولت عوام میں بدلتے موسم اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کو پروان چڑھایا جاسکتاہے۔
ایسے ذرائع اور اقدامات جن کی بدولت موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافہ ہورہا، اس کی روک تھام کے لیے اقداما ت اٹھانا ہوں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر ماحولیات شفیق عباسی نے شرکا ء کو موسم بارے درپیش چیلنجیز، پانی کی قلت کی وجوہات، تیزی سے پگلتے گلیشئیرز سے رونما ہونے والی تبدیلیوں، بارش سپیلز میں غیر یقینی طور پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ان تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے مرتب حکمت عملی بارے شرکا ء کو آگاہی فراہم کی
علاوہ ازیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر NDRMFبلا ل انور، NDRMFسے مبشر حسین، ریجنل کو آرڈینیٹر ایکٹ انٹرنیشنل مدثر شیخ،صدر ایکو آصف رضا میر اور دیگر نے بھی تفصیلی بات چیت کی اور کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہوں گے، اسی بدولت آنے والی نسلوں کو انسان دوست ماحول فراہم کیاجاسکتا ہے۔
آزادکشمیر ، پختونخوامیں طوفانی بارش،لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،الرٹ جاری،چھٹیاں منسوخ