اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات نہیں کی۔ اوپنر شائی ہوپ نے پہلے ہی اوور میں ایک رن بنایا اور نسیم شاہ کا شکار ہو گئے، عثمان خان نے اسکور کو تیزی سے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جلد ی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
آؤٹ ہونے والے اگلے کھلاڑی کامران غلام تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے، ان کی وکٹ جیسن ہولڈر کے حصے میں آئی،کپتان اور اوپننگ بلے باز محمد رضوان بھی 27 گیندوں پر 38 رنز بنا کر 96 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے ،مائیکل بریسویل بھی 120 رنز کے مجموعی اسکور پر جیسن ہولڈر کا شکار ہوئے، وہ صرف 16 رنز بنا سکے بعد ازاں ڈیوڈ ولی بھی ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس آگئے۔
ملتان سلطانز کو ساتو اں نقصان تب ہواجب کرس جارڈن 5 رنز بنا کرکیچ ہو گئے، اس وقت ٹیم کا سکور 142 تھا اور وہ 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اسی طرح اسامہ میر اور محمد حسنین بھی جلدی آئوٹ ہوگئے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد کے لیے جیسن ہولڈر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی صاحبزادہ فرحان اور اینڈریز گوس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز کیا۔ اینڈریو گوس 9 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
. ان کے بعد صاحبزادہ فرحان بھی اسامہ میر کا 80 رنز کے مجموعی اسکور پر شکار ہوئے لیکن آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے صرف 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے تھے۔ کپتان شاداب خان 11 گیندوں پر صرف 14 رنز بنا سکے، وہ کرس جارڈن کے ہاتھوں عبید شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان بھی 128 رنز کے مجموعی اسکور پر چل پڑے، انہوں نے صرف چار رنز بنائے دوسرے سرے پر کولن منرو نے بجلی کی رفتار سے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 48 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے
یہ خبربھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10،چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز نے جیت کا مزہ چکھ لیا
انہیں عبید شاہ نے آئوٹ کیا.حیدر علی نے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ جیسن ہولڈر نے 32 رنز بنائے اور نسیم شاہ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔.ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے دو جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




