سدھنوتی : ضلع سدھنوتی کے علاقے مجوماں ہمروتہ کے قدیم ترین پرائمری سکول میں سہولیات ناپید،150طلباء وطالبات مناسب تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سدھنوتی کے علاقے مجوماں ہمروتہ کے قدیم ترین پرائمری سکول جسے عرصہ سے اپ گریڈ کیا جا سکا ہے نہ ہی یہاں عمارت ، واش روم اورسٹیڈیم کی سہولت دی گئی ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ 150 طلباء کیلئے کم ازکم 5 اساتذہ ہونے چاہئیں لیکن یہاں سٹاف کی کمی ہے، ایک معلمہ عرصہ سے غیر حاضر ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ حکومت نوٹس لے کر سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دے کیونکہ ہمارے چھوٹے بچے یہاں سے دور نہیں جا سکتے،کئی بار وعدے بھی کئے گئے وہ پورے نہیں ہوسکے۔
ننھے طلباء وطالبات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں واش روم ، سٹیڈیم کی سہولت موجود نہیں ہے، حکومت نوٹس لے کر ہمیں سہولیات مہیا کرے تاکہ ہم تعلیم جاری رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: باڑیکوٹ ہائی سکول نظرانداز! حکومت کی بے حسی، طلباء کا مستقبل خطرے میں