مظفرآباد :آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ دوپہر 12 بج کر 31 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے چند سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کا مرکز اور زیرِ زمین گہرائی سے متعلق تفصیلات زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔