راولپنڈی کور تقریب، سینکڑوں افسران، شہداء اور سپاہیوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازدیا

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) راولپنڈی کور میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں افسروں، جوانوں اور شہداء کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے، جنہوں نے اعزازات تقسیم کیے، تقریب میں سینتالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو دو افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا، دو جونئیرکمیشنڈ آفیسرز اور پندرہ سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، دو جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور پندرہ سپاہیوں کو تمغہ بسالت کے اعزاز ملے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے بعد ازمرگ اعزازات ان کے قریبی رشتہ داروں نے وصول کیے، کورکمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اُن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے تقریب میں اعلی فوجی افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا جبکہ شہدا کے قریبی رشتہ داروں نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کیے۔

کور کمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Scroll to Top