پولیس تھانہ سٹی مظفرآباد کی بڑی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد

مظفرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے وقار میر سلہریا ساکن سنمبہ ہوتریڑ ی کے قبضے سے 135 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف CNSA-9B/32 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں ملزم احمد شاہ ولد سجاد شاہ ساکن ڈھیریاں سیداں کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 220 گرام ہیروئن، 125 گرام آئس، ایک عدد ریوالور 32 بور، ایک عدد پستول 30 بور بمعہ میگزین برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف جرائم AA-15(ii) اسلحہ ایکٹ اور CNSA-9B کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Scroll to Top