دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2025 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تین کھلاڑیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں ایک بھارت سے جبکہ دو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ بھارتی بیٹر شریاس ائیر، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا اور فاسٹ بولر جیکب ڈفی مارچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
راچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس سے متاثر کیاجبکہ شریاس ائیر نے بھارت کو اسی ایونٹ میں فتح دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔