اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پاکستان کا پہلا دورہ آئندہ ہفتے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ٹرمپ کےٹیرف عائدکرنے پرعالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی
ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔
وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان میں امریکی کاروباری مواقع بڑھانے پر بھی بات کرے گی۔
اس کے علاوہ وفدسینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔