آزاد کشمیرکے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وفاقی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کے لئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑڑ کی سربراہی میں  قائم  کمیٹی سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی جسکے بعد موزوں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے گا

کمیٹی میں سیکرٹری کشمیر ا فیئرز اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شامل ہیں کمیٹی فوری طور پر تقرری کے لیے اقدامات کرے گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا تقرر کب ہوگا؟وزیراعظم نے بتا دیا

مذکورہ کمیٹی کی آزاد کشمیر کے ایکٹ میں کوئی گنجائش موجود نہیں اگر اس کمیٹی کی سفارشات پر کوئی تقرری ہوتی ہے تو وہ ماورائے آئین ہو گی اس حوالے سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔

Scroll to Top