راولا کوٹ میں نماز عید کے اجتماعات کہاں اور کس وقت ہوں گے ؟

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل ) راولا کوٹ کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات مختلف اوقات میں ہوں گے ۔

مرکزی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ کچہری راولاکوٹ میں نماز عید الفطر 8 بجے ادا ہو گی، راولاکوٹ بلدیہ اڈاہ مسجد اللہُ والی میں نمازِ عید ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی ، قدیمی جامع مسجد غوثیہ سپلائی بازار راولاکوٹ میں نماز عید 00. 8 بجے ادا کی جائے گی ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔عید الفطر کی تیاریاں مکمل! سدھنوتی میں نمازِ عید کے مقامات اور اوقات کا اعلان

جامع مسجد مولا علی میں نمازِ عید 7:30 پر ادا کی جائے گی،جامعہ علوم اسلامیہ کھڑک میں نمازِ عید 7:45 پر ادا کی جائے گی ۔

جامع مسجد عمر رضی اللہُ عنہ کھڑک راولاکوٹ نمازِ عید الفطر 8 بجے ادا ہو گی،مسجد عائشہ صدیقہ رضی اللہُ عنہ کھڑک راولاکوٹ میں نمازِ عید 7 بجے ادا کی جائے گی ۔

آزاد کشمیر بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، عید کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔

Scroll to Top