وادی لیپہ( کشمیرڈیجیٹل) وادی لیپہ میں عید پر مہنگائی کا طوفان آگیا ،مہنگائی کے باعث بازار ویران، دکاندار پریشان، لیپہ میں اس سال مہنگائی کی وجہ سے بازاروں میں غیر معمولی سناٹا دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جہاں ہر سال رمضان اور عید کے قریب بازاروں میں گہما گہمی عروج پر ہوتی تھی وہیں اس بار مہنگائی کے باعث خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مہنگائی کا طوفان ، حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے انکار
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہکوں کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگ ضروریاتِ زندگی پوری کرنے میں ہی مشکل کا شکار ہیں ۔
مقامی تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی بھی خوشی کے تہواروں میں شریک ہو سکے اور مقامی کاروبار کو بھی سہارا ملے۔