وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کی مزدوروں کے ساتھ افطاری، اجتماعی دعا میں شرکت کی

بھمبر( کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی سماہنی چوک آمدمحنت کش ،مزدور طبقہ کے ساتھ افطاری و اجتماعی دعا میں شرکت کی،محنت کش طبقے کی عظمت کو سلام پیش کیا ،بھائی چارے اخوت کا پیغام دیا۔

وزیر اعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اس موقع پر وزیر اعظم مزدوروں کے ساتھ گھل مل گئے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور آزاد کشمیر کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے پیارے وطن کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائے۔

 یہ بھی پڑھیں ۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم پاکستان کے حوالہ سے خصوصی پیغام

Scroll to Top