اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید الفطر منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی لاہور میں عید منائیں گے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جاتی عمرہ میں عید کی نماز ادا کریں گے ۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی لاہور میں عید منائیں گی،پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان عید آبائی علاقے کھائی ہاتھر ضلع قصور میں منائیں گے ۔
رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں عید گزاریں گے اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری فیصل آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال عید نارووال میں گزاریں گے اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر عید مرید میں گزاریں گے۔