مظفرآباد میں مرغی مہنگی، برائیلر کی قیمت میں 80 روپےکااضافہ

مظفرآباد (30 مارچ 2025) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز 29 مارچ 2025 کو جاری کردہ نرخوں کے مقابلے میں آج 30 مارچ 2025 کو مرغ برائیلر زندہ کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 585 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کے مطابق 29 مارچ کو مرغ برائیلر زندہ کی قیمت 505 روپے فی کلو مقرر تھی جو ایک دن میں بڑھ کر 585 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح مرغ دیسی خالص 1050 روپے فی کلو اور مرغ گولڈن 850 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے جس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی استحکام برقرار رہا جہاں 40 سے 50 گرام وزن کے انڈے 255 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام وزن کے انڈے 275 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نرخ نامے پر نظر رکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں شکایات درج کرائیں تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

Scroll to Top