عید الفطر کی تیاریاں مکمل! سدھنوتی میں نمازِ عید کے مقامات اور اوقات کا اعلان

سدھنوتی بھر میں نمازِ عید الفطر کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نمازِ عید مقررہ اوقات پر ادا کی جائے گی۔ علما کرام اور انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے نمازِ عید میں بھرپور شرکت کریں اور اسلامی اقدار کے مطابق نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

ضلع کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نمازِ عید کے اوقات ہیں: مرکزی جامع مسجد فیضان مدینہ چھتریڑی زیرو پوائنٹ اور جامع مسجد حضرت علی مولا مشکل کشا میں نمازِ عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ تراڑکھل میں نمازِ عید کا وقت 7:45 بجے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جامعہ قادریہ بلوچ، جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر، مرکزی عیدگاہ بیٹھک اعوان آباد اور مرکزی عیدگاہ منڈہول میں نمازِ عید 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح، جامع مسجد چترا ڈھک اور مرکزی جامع مسجد گلزار حبیب گوہڑ گلی میں نمازِ عید کا وقت 8:30 بجے طے کیا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی جامع مسجد فیضان مدینہ چار بیاڑ، جامع مسجد فیضان مدینہ بھاٹہ کوٹ اور عیدگاہ جھانگی بساڑی میں نمازِ عید 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔

Scroll to Top