نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل ) ٹرانسپوروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےنیلم کے عوام جدید سفری سہولیات سے محروم عوام کو سفرکی بہترین سہولیات نہیں مل رہی ہیں
تفصیلات کے تقریباً 5 د ہائیوں سے ایک مخصوص ٹولہ بغیر سہولت دئیے نیلم کے مسافروں کو روانہ کی بنیاد پر لوٹ کر اپنے کاروبار کو وسعت د ئیے ہو ئے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفرآباد، ٹرانسپورٹرز کاغیرقانونی اڈوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
ایم ایل اے شاہ غلام قادر کی مرہون منت شاہراہِ نیلم اب کسی قدر قابل سفر ہوچکی ہے کٹھارہ گاڑیوں کے بجائے آج جدید سفری سہولیات کا نیلم کے شہری مطالبہ کرتے ہیں۔
حالیہ دنوں اک نجی فرم کی جدید گاڑیوں کو عدالت العالیہ کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود مافیا نے نہ چلنے دیا جس پر وادی کے لوگ بوسیدہ ٹرانسپورٹ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ آج جدید دور میں بھی ہمیں پرانے زمانے سے آگے نہیں آنے دیتا ، عوام کا کہنا تھا کہ جدید سفری سہولیات ہمارا حق ہے ، حکومت اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ ہمیں سہولیات فراہم کریں ۔