عیدالفطر، جہلم ویلی میں مساجد کی سیکورٹی سخت، مختلف مقامات پرناکے لگ گئے

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل ) عید الفطر سے قبل جہلم ویلی میں سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، ایس پی مرزا زاہد حسین کی ہدایت پرپولیس الرٹ ۔

تفصیلات کے مطابق عیدسے قبل جہلم ویلی میں کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ، مساجد کی سیکورٹی  ہائی الرٹ کر دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر کے شہریوں کوجدید سیکورٹی فیچرز والا ڈرائیونگ لائسنس کب ملے گا؟

انٹری پوائنٹ سے ضلع میں داخل ہونے والے  افراد کی باریک بینی سے چیکنگ ہوگی ،مرکزی بازاروں میں وردی کے علا وہ سول پارچات میں ملبوس پولیس اہلکاربھی ڈیوٹی پرموجود ہوں گے ۔

ترجمان جہلم ویلی پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر ناکہ پوائنٹ قائم کرتے ہوئے پولیس نفری تعینات کردی گئی ۔

وادی لیپہ ، چکار چناری ہٹیاں بالا  کے مختلف مقامات و مساجد و مدارس سمیت مرکزی شاہرا ہوں پر پولیس کا گشت ،سیکورٹی پر مامور پولیس کے جوان اور آفیسرز عید پر بھی عوام کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔

Scroll to Top