وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی باغ پہنچ گئے ، میجرسعد بن زبیر شہید کے گھر آمد، سردارتنویر الیاس سے اظہار تعزیت

باغ( کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی باغ پہنچ گئے ، شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائشگاہ پرآمد والدین سے اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان ودیگر بھی موجود تھے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعزیت کے بعد کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر پاکستان کو دہشتگردی کا شکار کرنے والوں کو نشان عبرت بنا کر چھوڑیں گے شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس اور دیگر ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان و وزیر اعظم پاکستان نے سعد بن زبیر کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے باغ آنا تھا لیکن دیگر اہم مصروفیات کے باعث وہ نہ آ سکے البتہ وفاق کی طرف سے مجھے بطور نمائندہ،نمائندگی اور تعزیت کیلئے یہاں بھیجا گیا ہے۔ میں اہل خاندان و اہل کشمیر سے اس قربانی پر سلام پیش کرتا ہوں اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

ہماری مسلح افواج کے عزائم بلند اور ایمان پختہ ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑیں گے اور ملک پاکستان پر ہماری افواج کبھی آنچ نہیں آنے دے گی بہادر شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔۔

اس موقع پر ورثاء میں سردار زبیر پاکستان پیپلز کے سابق مشیرِ حکومت سردار خالد محمود چغتائی مئیر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم بیگ ریٹائرڈ جسٹس اظہر سلیم بابر ایس ایس پی ریٹائرڈ سردار یٰسین بیگ سابق پولٹیکل ایڈوائزر سردار تنویر الیاس خان سردار افتخار رشید ترجمان استحکام آ زاد کشمیر سردار مشعل یونس جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن ڈی آ ئ جی سردار ظہیر ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت ایس پی باغ راجہ اکمل ڈی ایس پی سردار سیاب عباسی سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے

Scroll to Top